بھارت کی عالمی ہزیمت مسلسل جاری ، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا

Jun 22, 2026 | 09:54:AM
بھارت کی عالمی ہزیمت مسلسل جاری ، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت عالمی منظر نامے میں اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔

نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، جبکہ عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، امریکا نے بھارت کا جنوبی ایشیاء میں سکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔

بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک، بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بھارت کی امید کہ امریکا مضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

واضح ہے کہ امریکا اب بھارتی سمندر، بھارت اور اس کی نام نہاد سٹریٹجک پارٹنرشپ سے دور ہو رہا ہے، بھارت کا خیال تھا کہ چین کیخلاف ان کا امریکا کیساتھ اتحاد فطری ہے مگر حالات بالکل اس کے برعکس ہو چکے ہیں۔

امریکی عہدیدار نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کو اس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو14سال قید کی سزا 

ماہرین کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے بھارت کے "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر" ہونے کے دعوؤں کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے، پاکستان اپنے مؤثر علاقائی کردار اور سٹریٹجک اہمیت کے باعث عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔