یو ایف سی کے عظیم فائٹر جون جونز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مکسڈ مارشل آرٹس کی دنیا کے عظیم ترین فائٹرز میں شمار کیے جانے والے جون جونز نے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یو ایف سی کے چیف ایگزیکٹو دانا وائٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس خبر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جون جونز نے ہمیں گزشتہ رات فون کیا اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہ اب سرکاری طور پر ریٹائر ہو چکے ہیں،یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب یو ایف سی ہیوی ویٹ ڈویژن کئی ماہ سے غیر یقینی صورتحال کا شکار تھا، کیونکہ شائقین جون جونز اور انٹرِم ہیوی ویٹ چیمپئن ٹام ایسپنال کے درمیان ایک یونفیکیشن فائٹ کے منتظر تھے۔
دانا وائٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹام ایسپنال اب یو ایف سی کے ہیوی ویٹ چیمپئن ہیں۔
37 سالہ جون جونز نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے،میں اب اس کھیل میں نئے انداز سے اپنا کردار ادا کرنے اور دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ اس شاندار سفر کا حصہ بننے پر سب کا شکریہ — بہترین وقت ابھی آنا باقی ہے۔"
ٹام ایسپنال اور جون جونز کے درمیان ممکنہ مقابلے کی امیدیں حالیہ مہینوں میں شدت اختیار کر گئی تھیں، خاص طور پر جب جونز نے نومبر میں سٹیپے میاؤچک کو شکست دے کر اپنا ہیوی ویٹ ٹائٹل برقرار رکھا تھا،یہاں تک کہ جونز کو ٹائٹل سے فارغ کرنے کے لیے ایک آن لائن درخواست پر 195,000 سے زائد دستخط بھی ہو چکے تھے۔
صرف 2ہفتے قبل دانا وائٹ نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے یہ فائٹ ہوگی اور جونز نے معاہدہ قبول کر لیا ہے، اگرچہ اس پر دستخط باقی تھے۔
جونز نے 6 جون کو X پر کہا تھا کہ وہ خود فیصلہ ساز نہیں ہیں اور ابھی تک اپنے مستقبل کے منصوبے واضح نہیں کیے، انہوں نے فرانسس انگانو کے ساتھ فائٹ کا امکان بھی ظاہر کیا تھا جسے دانا وائٹ نے فوراً رد کر دیا تھا۔
جونز نے اپنے کیریئر کے دوران 28-1-0 کا ریکارڈ بنایا اور 23 سال کی عمر میں یو ایف سی کے سب سے کم عمر چیمپئن بنے جب انہوں نے موریسیو روا کو شکست دی اور لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا،انہوں نے کئی سال لائٹ ہیوی ویٹ ڈویژن پر راج کرنے کے بعد 2023 میں سرِل گین کو 3 سال کی غیر موجودگی کے بعد شکست دے کر ہیوی ویٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی تاہم ان کا کیریئر کئی قانونی مسائل اور 2بار ڈوپنگ سکینڈلز کی وجہ سے تنازعات کا شکار بھی رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق