وقت کی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے سرکا تاج ہیں: مریم نواز

مشکل ترین حالات کے باوجود وزیراعظم 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، ملک کا معاشی استحکام،عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: نائب صدر مسلم لیگ ن

Jun 22, 2023 | 21:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال، رُکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار و لی کی الگ الگ ملاقاتیں، پارٹی تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نوازشریف نے جام کمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دِل کی آواز ہے، بلوچستان کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے دانش سکول، جدیدمعیار کی ووکیشنل درس گاہ کے قیام کے اقدامات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے ملک سہیل خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا ہے، ملک کا معاشی استحکام، عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے اختیار ولی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی، وفادار اور محنتی راہنماؤں اور کارکنوں کی قدر کرتے ہیں، وقت کی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے سرکا تاج ہیں، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی راہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔

دوسری جانب راہنماؤں نے پارٹی انتخاب میں نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور تنظیمی طورپر متحرک بنانے پر مریم نوازشریف کی کاوشوں اور سیاسی جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔