حکومت جنگی بنیادوں پر گیس بحران کاحل نکالے،چئیر مین لیدر گارمنٹس

Jun 22, 2021 | 12:11:PM
حکومت جنگی بنیادوں پر گیس بحران کاحل نکالے،چئیر مین لیدر گارمنٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گیس کابحران شدت اختیار کرگیا ،سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ شاہراہوں پرکم ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی گیس پرچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونےکی وجہ سے بس سٹاپس پرموجودمسافررُل گئے ۔مسافروں کامنٹوں کاسفرگھنٹوں میں تبدیل ہوگیا، رکشہ ڈرائیوروں نے موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے کرائے بڑھادیئے۔

دانش خان چئیرمین لیدر گارمینٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہفتے میں 3 روز گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، اتوار کے روز مکمل گیس سپلائی بند کردی جاتی ہے، ہفتے میں تین روز صنعتیں کیسے چلائیں، حکومت جنگی بنیادوں پر گیس بحران کا حل نکالے۔

انہوں نے کہا  اگر یہی صورتحال رہی تو سردیوں تک صنعتیں بند ہوجائینگی، ایکسپورٹ کے بیشمار آرڈرز ہیں، حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کی بات کرتی ہے،خیال رہے کہ ان حالات میں ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:    پولیس کی بڑی کارروائیاں: بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد