15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی، فرانس نے بل منظور کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی 2 مرحلوں میں لگائی جائے گی,پہلے مرحلے میں یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگے گی جب کہ موجودہ اکاؤنٹس پر پابندی جنوری 2027 سے لاگو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس پینے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔