یورینیم افزودگی ترک کرنےکا کوئی ارادہ نہیں: ایران

Jul 22, 2025 | 10:35:AM
یورینیم افزودگی ترک کرنےکا کوئی ارادہ نہیں: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو ترک نہیں کرے گا۔

اس سے قبل عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے۔

 چین کے ٹی وی چینل کو بھی انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ مستعفی

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔

یاد رہے کہ تہران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے 22 جون کو ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

، ان اہداف میں تہران کے جنوب میں واقع فوردو کی زیر زمین یورینیم افزودگی کی تنصیب بھی شامل تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔