فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی۔۔اتنی بڑی قربانی ۔۔کویتی بچہ سیمی فائنل سے دستبردار

Jan 22, 2022 | 21:38:PM
 کویتی، انڈر ،14 ٹینس، پلیئر، محمد العوادی
کیپشن:  کویتی انڈر 14 ٹینس پلیئر محمد العوادی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے  فلسطین کی نہتی قوم پر کئے جانیوالے مظالم کی تمام غیر جانبدار ممالک اور خصوصا تمام مسلمان ملک سخت مذمت کرتے ہیں ۔ اسرائیلی جارحیت روزانہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا زیر بحث رہتی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی اکثریت صہیونی اقدامات کو برا کہتی ہے۔ اسی تناظر میں ایک کویتی بچے نے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھایا اور ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق فلسطین مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن کویتی انڈر 14 ٹینس پلیئر محمد العوادی نے انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے محمد العوادی کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ اور اسے ہیرو قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی