نوجوان کی محبت میں گرفتار افغان دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

Jan 22, 2021 | 19:42:PM
نوجوان کی محبت میں گرفتار افغان دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار افغان دوشیزہ بہاو لنگر پہنچ گئی اور اپنی محبت کو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بغلان کی 20 سالہ دوشیزہ اولباش  ویزہ لیکر پاکستان پہنچ گئی اور  بہاولنگر  اسلامیہ یونیورسٹی کے  24 سالہ طالبعلم فہیم الرحمان سے شادی کرلی ۔  نکاح کی تقریب جامع العلوم عید گاہ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر اولباش کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین بہت احترام دیا۔جو سلوک مہاجرین کے ساتھ کیا جاتا ہے ان سے متاثر ہوئے تھے۔میرے نکاح کرنے کی وجہ پاکستانیوں کا حسن سلوک اور عزت و احترام ہے۔ہمارا خاندان اور اہل علاقہ پاکستان سے بہت متاثر ہے اور پیار کرتا ہے۔اولباس نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو اسلامی برادر ملک ہیں۔ہماری شادی سے دونوں ملکوں کے درمیان محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
فہیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اولباش پاکستان آکر بہت خوش ہے۔پاکستان اور پاکستانی لوگ افغانستان عوام کے بہت نزدیک ہیں۔