رواں ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے 

Jan 22, 2021 | 19:21:PM
رواں ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے،رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،جبکہ 8اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا،پٹرول فی لیٹر 3 روپے 23 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا،اسی طرح برانڈڈ اڑھائی کلو گھی کی قیمتوںمیں 20 روپے کا اضافہ ہوا،5لیٹر برانڈڈ کھانے کا تیل 35 روپے تک مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 13 پیسے کی کمی آئی،انڈے فی درجن 13 روپے 40 پیسے کمی کے ساتھ 154 روپے تک پہنچ گئے،چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 24 پیسے کی کمی آئی، 20کلو آٹے کا تھیلا صرف 2 روپے تک سستا ہوا،آلو، ایل پی جی گھریلو سلنڈر، لہسن اور جلانے کی لکڑی سستی ہوئی۔