ہمیں سی ٹی ڈی بلوچستان کے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشین میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا، سی ٹی ڈی بلوچستان نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ہمیں سی ٹی ڈی بلوچستان کے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا، میں دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہم ہر قدم پر اس کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے برے ریکارڈز کی فہرست میں بھارت کی ایک اور انٹری ، 5 میں سے 4 پوزیشنز پر قبضہ