ریسرچ کے کام کے لئے لاہور آیا ہوا، کینیڈین شہری اغوا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریسرچ کے کام کے لئے لاہور آیا ہوا، کینیڈین شہری اغوا ہو گیا۔
لاہور میں کینڈین شہری حمزہ احمد ریسرچ کے لئے لاہور میں موجود تھا۔
کینڈین شہری حمزہ احمد اپنے دوست کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں رہ رہاتھا۔
پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان پر اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے۔
حمزہ کے دوست مدعی شاہد یوسف کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچا تھا۔ حمزہ ایک آن لائن ایپ سے کیب بک کرکے باہر گیا مگر واپس نہیں آیا۔
ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ اغوا کی اس شکایت پر تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ سے خطرناک ہیومن سمگلر گرفتار، افغانی نیٹ ورک کا حصہ ہونےکاانکشاف