برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی

Feb 22, 2023 | 11:31:AM
برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد ہلاک اور درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  برازیل کی ریاست ساؤپالو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 117 ہو گئی اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ساؤپالو کے مشرقی ساحلی علاقے میں رواں ماہ موسلادھار بارشیں ہوئیں ہیں جنہوں نے 1932 میں ہونے والی طوفانی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ان موسلادھار بارشوں کے  چٹانوں پر بنائے گئے بہت سے میک شفٹ گھر پانی کا بہاؤ برداشت نہ کر پائے اور پانی کے ساتھ بہہ گئے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 750 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ

ماہرین موسمیات کے مطابق صرف برٹیوگا میں24 گھنٹوں کے اندر 680 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی بھی پیشن گوئی کر دی ہے۔ 

دوسری جانب ساؤپولو کے گورنر نے  چھ متاثرہ شہروں میں 180 دن تک  ہنگامی صورت حال نافذ کر دی ہےجبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور لاپتہ افراد کی تلاش  میں مصروف عمل ہیں۔