لاہور قلندر نے کو ئٹہ گلیڈی ایٹر ز کوشکست دے کر لگا تار دوسرا میچ بھی جیت لیا

Feb 22, 2021 | 23:11:PM
لاہور قلندر نے کو ئٹہ گلیڈی ایٹر ز کوشکست دے کر لگا تار دوسرا میچ بھی جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور قلندر نے کو ئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو سننسنی خیز میچ کے بعدشکست دے کر لگا تار دوسرا میچ بھی اپنے نا م کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق لاہو ر قلندرز کے محمد حفیظ نے آج اپنی ففٹی صرف 24 گیندوں پر مکمل کی تھی۔ اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے فتح گر اننگز کھیلی۔179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے کیا۔

دونوں نے ابتدائی اوورز میں چند جاندار شارٹس کھیلے۔ 9ویں اوورز میں 64 کے مجموعی سکور پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر 21 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے محمد حفیظ نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے اپنی ٹائمنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے بلے بازی میں بہتری آئی ہے۔ زور سے شارٹ مارنے کی بجائے گیند کو ٹائم کرنے کی کوشش کررہا ہوں،خوشی اس بات کی ہے جس چیز پر محنت کی اس کا پھل ملا ہے۔