سوئی سدرن کا اتوار کو صبح 9 سے رات 8 بجے تک گیس بندش کا اعلان

Dec 22, 2023 | 20:50:PM
سوئی سدرن کا اتوار کو صبح 9 سے رات 8 بجے تک گیس بندش کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کمپنی نے  کراچی کے صارفین کیلئے اتوار کے روز گیس بندش کا اعلان کر دیا۔

 ایس ایس جی پی ایل کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ 24 دسمبر  صبح 9 سے رات 8 بجے تک 11گھنٹوں کیلئے کراچی میں گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی،بندش سے کورنگی انڈسٹریل ایریا، کورنگی  رہائشی علاقے، ابراہیم حیدری اطراف ،ڈی ایچ اے کے کچھ علاقے متاثر رہیں گے،سوئی سدرن گیس, کورنگی اور اطراف میں گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لۓ پر عزم ہے،24 دسمبر ابراہیم حیدری، کورنگی کریک کنٹونمنٹ پر 20 انچ قطر سی-اسٹیشن پر 16 انچ قطر آئسولیشن والو لگایا جائے گا،والو کے لئے عارضی طور پر گیس کی فراہمی کو بند رکھنا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفعہ 144 نافذ