شیخوپورہ ۔ ایک ہی گھر میں 8 سانپ ۔اہلخانہ خوفزدہ

Dec 22, 2021 | 09:55:AM
شیخوپورہ ۔ ایک ہی گھر میں 8 سانپ ۔اہلخانہ خوفزدہ،فائل فوٹو
کیپشن: شیخوپورہ ۔ ایک ہی گھر میں 8 سانپ ۔اہلخانہ خوفزدہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخوپورہ میں ایک ہی گھر سے 8سانپ برآمد ہونے پر اہل علاقہ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  شیخوپورہ کے علاقے برج والاروڈ ہاؤسنگ کالونی کے ایک گھر میں قریبی کھیتوں سے سانپ گھس آئے۔گھر والوں نے خوفزدہ ہو کر 1122پر اطلاع دی اطلاع پر 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔

واضح رہے کہ یہ بات جنگل میں آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی جس سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سانپوں کو پکڑ لیا اور اہلخانہ کو نجات دلائی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر۔۔سعودی ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی