لگتا ہےاستعفوں کو اب ٹھنڈ لگ گئی ،شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پچھلے دو تین دن سے ایک نان ایشو کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی گئی اور اب لگتا ہےاستعفوں کو ٹھنڈ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز فل نے کہا کہ ہم برے ہیں تو دوسرے بھی برے ہیں۔ اپوزیشن سیاسی یتیموں کی فوج ہے جو کہتے ہیں حکومت نے درجن ترحمان رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے گھرکو کہا کہ وہ ناجائز ہے اور سی ڈی اے سے منظور کروایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ افلاطون ایسے ہیں کہ دو جرائم کو ایک طرح کا جرم قرار دے رہے ہیں۔