آزادکشمیر میں23 تا 27 اگست گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی

Aug 22, 2025 | 22:02:PM
آزادکشمیر میں23 تا 27 اگست گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیرچودھری)آزادکشمیر میں23 تا 27 اگست گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی،آندھی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشے کے باعث ایس ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایس ڈی ایم اے نے ایمرجنسی نمبرز پر فوری اطلاع دینے اور ہیلپ لائن سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کر دی، اس کے علاوہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: