خون سفیدہوگیا، بیٹے کی فائرنگ سے باپ قتل

Aug 22, 2023 | 22:04:PM
خون سفیدہوگیا، بیٹے کی فائرنگ سے باپ قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خون سفیدہوگیا، جعفرآبادمیں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یارکی حدودکچھی بندمیں بیٹے نےفائرنگ کرکےباپ کوقتل کردیاواقع کےبعدملزم موقع سے فرار پولیس نےلاش کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیا، افسوس ناک واقع پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یارکےحدودگوٹھ لیاقت علی کھوسہ میں پیش آیاجہاں پر بدبخت بیٹے علی نواز بگٹی نے پیسوں کے معاملے پر ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکےاپنےباپ شاہ مراد بگٹی کوقتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، وزارتِ خارجہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پولیس کے پہچنے سے قبل قاتل بیٹا موقع سےفرارہوگیا، اطلاع ملنےپر پولیس نےجائے وقوعہ پرپہنچ کرلاش کوسول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاہے۔ ضروری کاروائی کےبعدلاش ورثاکےحوالےکی گئی جبکہ واقع کی مزیدتفتیش ڈیرہ اللہ یارپولیس کررہی ہے۔