پہلا ون ڈے ، پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دیدی

Aug 22, 2023 | 20:45:PM
پہلا ون ڈے ، پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے خلاف202 ہدف کے تعاقب میں افغانستان  کی ٹیم صرف 59 رنز بنا سکی،افغانستان کی جانب  سے رحمان اللہ گرباز 18 بنا کر نمایاں رہے۔

 میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،افغانستان کا کوئی بھی بیٹمین نمایاں سکورنہ کرسکا،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5 ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ  ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے  میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔ پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔