کراچی چڑیا گھر کی رونق ’’نور جہاں ‘‘ ہتھنی انتقال کر گئی

Apr 22, 2023 | 12:59:PM
کراچی چڑیا گھر کی رونق ’’نور جہاں ‘‘ ہتھنی انتقال کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی کی ہردلعزیز ہتھنی نورجہاں نے عید کے روز  بچوں  کو افسردہ   کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کی طویل عرصہ سے بیمار ہتھنی نورجہاں موت کی گہری نیند سو گئی ہے،  ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ نورجہاں ہتھنی کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی گئیں تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکی، ڈاکٹر سیف الرحمن نے بتایا کہ کل سے نورجہاں سخت بخار میں مبتلا تھی،اس کے علاج کیلئے فور پاز کی خصوصی ٹیم کراچی آئی جو  اس کی مسلسل نگرانی کرتی رہی ، انہوں نے نورجہاں کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے شہری خصوصا بچے نور جہاں سے خاصے مانوس اور بہت پسند کرتے تھے، چڑیا گھر آمد پر نورجہاں کے ساتھ تصاویر اتروانا بچوں کا پسندیدہ مشغلہ تھا دوسری جانب نورجہاں بھی بچوں کے ساتھ  خوب دوستانہ ماحول اپنائے رکھتی تھی۔