عمران خان کا بینہ کا نام ای سی ایل میں ۔۔رانا ثنا اللہ کا دبنگ کا اعلان

Apr 22, 2022 | 12:27:PM
رانا ثنا اللہ ، دعوی
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ تحریک انصاف کی حکومت پربرس پڑے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معاشی دہشت گردوں‘ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نو فلائی لسٹ کو دوبارہ مرتب کیا جائے گا، معاشی دہشت گرد قوم کے مجرم ہیں اور انہیں ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو اپنی نااہلی، کرپشن اور قومی خزانے کو لوٹنے پر قوم سے اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان نے احتساب کے نام پر اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا اور کرپشن کو نظر انداز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے وزیراعلیٰ سے حلف کیوں نہیں لیا ؟؟ عدالت نے گورنرسے جواب طلب کرلیا