سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، خواجہ آصف 

Apr 22, 2022 | 01:15:AM
وزیر دفاع خواجہ آصف، سٹیٹ بینک، خودمختاری، ریورس
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے۔
 ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ سٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گورنرسٹیٹ بینک ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور ان کی خدمات مزید درکار نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کا کوئی دباﺅ نہیں ،2013میں بھی تحریک انصاف نے بھرپور جلسے کئے اور 2013کے الیکشن کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی وفد عمران خان اور صدر مملکت سے مل رہا ہے ،صدر مملکت کو حلف کے معاملے پر بخار ہوجاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ