مولانافضل الرحمان ایک مرتبہ پھر متحرک ،26 اپریل کو اجلاس طلب کرلیا

Apr 22, 2021 | 21:04:PM
مولانافضل الرحمان ایک مرتبہ پھر متحرک ،26 اپریل کو اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم اجلاس پیر کی شام اپنی رہائش گاہ میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی اور عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کی ضمانت پر مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا