باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

Sep 21, 2025 | 11:42:AM
باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)باجوڑ کے علاقے ماموند میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر وطن کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا اہتمام ہوا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

جرگے کو بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں جبکہ قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہشانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا۔ 

گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کی امن کیلئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین خبردار،نقلی پروفائل کے ذریعے بڑے پیمانے پرفراڈ

قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بر وقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔