نسیم شاہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہو نگےیا نہیں ؟ فیصلہ آج ہو گا

Sep 21, 2023 | 13:28:PM
نسیم شاہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہو نگےیا نہیں ؟ فیصلہ آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار  نسیم شاہ کی انجری کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کے امکان معدوم ہوتے دیکھائی  دے رہے ہیں، کیونکہ ان کی  دوسری میڈیکل رپورٹ بھی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹر نسیم شاہ ورلڈ کپ میں کھیلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ آج ہونےکاامکان  ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ مثبت نہیں آئی  لیکن میڈیکل پینل آج  سلیکشن کمیٹی کو  فاسٹ بولر کے ورلڈ کپ میں مکمل یا آدھے ٹورنامنٹ  تک باہر کے بارے میں  اپنی رائے دے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی کا پنشنرز کی کاٹی گئی رقم واپس ادا کرنے کا حکم

ذرائع کےمطابق پی سی بی میڈیکل پینل نوجوان فاسٹ باؤلرکا ری ہیب پروگرام بھی ترتیب دیگا،نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا،پی سی بی کی سیلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ پر مشاورت مکمل کرلی  ہے، جس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کیا جا سکتا ہے۔