معروف گلوکار راہول ویدیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Sep 21, 2023 | 12:28:PM
 بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اور اُن کی اہلیہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اور اُن کی اہلیہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

راہول ویدیا نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں راہول ویدیا نے بتایا تھا کہ’میں ہر سال کی طرح اس بار بھی گنپتی کی تقریبات  کیلئے بپا کو گھر لا رہا ہوں، اور اس سال یہ زیادہ خاص اس لیے ہے کیونکہ میرا بچہ بھی اسی وقت آنے والا ہے’۔ 

مزید پڑھیں:  وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس  نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

خوشی کی اس بڑی خبر کے بعد مداحوں سمیت کئی نامور شخصیات نے اس جوڑے کو ننھے مہمان کی آمد پر مبارک باد دیں۔