پاک انگلینڈ سیریز میں سخت سیکورٹی، کھلاڑی پریشان

Sep 21, 2022 | 15:30:PM
پاک انگلینڈ سیریز میں سخت سیکورٹی، کھلاڑی پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کے مابین جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل میں باہر سے کھانا آرڈر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہی ہدایات کی روشنی میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو وہی کھانا کھانا ہوگا جو ہوٹل میں موجود ہوگا اور کھلاڑیوں کو باہر سے کھانا آرڈر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

ان ہدایات کے مطابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر جانے کیلئے ایک روز پہلے بتانا ہوگا۔ ایسے کووڈ پروٹوکول ختم ہونے کے باوجود کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ، بدانتظامی کی وجہ سے شائقین کو مشکلات کا سامنا