ووٹ کو عزت دینے سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ،رانا ثناءاللہ 

Sep 21, 2021 | 15:16:PM
رانا ثنا اللہ
کیپشن: ووٹ کو عزت دینے سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ، گزشتہ دنوں میرے دائیں ش اور بائیں ن تھے تو آپ کو مان جانا چاہئے کہ کوئی اختلاف نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  مریم نواز نے پارٹی کے لئے بہت قربانیاں دیں اور پارٹی بیانیے کو آگے بڑھایا ، وہ مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں ۔ووٹ کے فیصلے کو تبدیل کی بجائے تسلیم کیا جائے ، ووٹ کو عزت دینے سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ،تین سال سے اپوزیشن کے خلاف کیا کیا نازیبا زبان استعمال نہیں کی گئی ، یہ الیکشن کمیشن پر الزامات نہیں لگا رہے ، گالیاں دے رہے ہیں ،ان کے منہ کو بد زبانی اور بد کلامی لگی ہوئی ہے ،  ٹیپ لگا کر صحافیوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، پارٹی کو منظم کریں گے ، جاوید لطیف کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن میں کوئی کسی کے خلاف بات نہیں کر سکتا، اگر کسی سے ہو گئی اور اس نے بعد میں اصلاح کر دی تو اس کو تنقید کا ہدف نہیں بنانا چاہئے ، ایسی باتیں ہر جماعت میں ہوتی رہتی ہیں ، کسی کے پاس الفاظ کا چناؤ اچھا نہیں بھی ہوتا۔

 رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عمران خان کا فون اٹھاتا نہیں ، جوبائیڈن اس کو فون کرتا نہیں ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم یقین نہیں کرتی ۔

یہ بھی پڑھیں:    سدھارتھ کی موت پر بے حال ہونیوالی شہناز گِل کی طبیعت میں بہتری