عوام خود دیکھ لیں ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں: خاقان عباسی

Sep 21, 2021 | 11:57:AM
 شاہد خاقان عباسی،معیشت،فیصل چودھری
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنماو سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماو سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں، عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں  سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تیسرے سال سے چل رہا ہے۔ جب سے کیس چلے ہیں، گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے۔ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے، روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر فیصلہ کرے گی۔سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چودھری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں؟،مخالفین کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیںسعودی عرب کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالتی کی پیشکش