ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

Oct 21, 2025 | 15:56:PM
 ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کی صبح ایران کے وسطی علاقے میں 5.35 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر محسوس ہوا۔

ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا پتہ قومی زلزلہ مانیٹرنگ نیٹ ورک کی جدید سٹیشنوں کے ذریعے چلا، جو مملکت کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے سرگرم رہتے ہیں۔

سعودی جیولوجیکل سروے نے تصدیق کی کہ زلزلے کا کوئی اثر سعودی عرب کی سرزمین پر محسوس نہیں ہوا۔

ماہرین تمام اعداد وشمار کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ادارے نے واضح کیا کہ یہ نگرانی مملکت کے ماحولیاتی اور ارضیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور زلزلہ سرگرمیوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے: وزیراعظم