مسافروں کے تحفظ کیلئے محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’بس نہیں چاہئے‘‘،سہیل آفریدی کادبنگ اعلان
اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے بھی سخت اقدامات کی سفارش کی گئی، حکام کے مطابق ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ زمین زیرِ استعمال ہے، 3 ہزار 253 ایکڑ پر قبضے جبکہ 457 ایکڑ زمین با اثر افراد کے قبضے میں ہے۔