تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی

Oct 21, 2023 | 21:05:PM
 تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، کشمیر،  پنجاب ،خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ،جنوبی و مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ  بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی،جبکہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے,تاہم دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ،پشاور، کرم اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہےجبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، منڈی بہاؤالدین ، میانوالی  ،لاہور، قصور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورگجرات کے چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کیلئے 15 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم کردیا

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم پنجگور اور تربت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں  گرج چمک کے ساتھ بارش  اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔