نواز شریف کے طیارے میں لڑائی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Oct 21, 2023 | 17:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے میں کارکنوں کی صحافیوں سے لڑائی ہوگئی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، وہ دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے، نواز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی اور مختلف کیسز کے حوالے مشاورت کی۔

قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد اسلام آباد سے لاہور روانگی سے قبل نواز شریف کے طیارے میں سوار لیگی رہنما نور اعوان اور ناصر جنجوعہ آپس میں لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہو گئے ،دیگر لیگی رہنما بیچ بچاﺅ کی کوشش کرتے رہے ،لڑائی کے باعث طیارے کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ،ن لیگ جاپان کے صدر نور اعوان اور ناصر جنجوعہ کو طیارے سے اتار دیا گیا ،طیارے میں بد نظمی کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے پیش آئی۔

نواز شریف کے امید پاکستان طیارے نے لاہور کے لئے اڑان بھر لی۔