عمران کیخلاف ابھی ایک فیصلہ آیا اور بھی فیصلے آئیں گے: بلاول بھٹو

Oct 21, 2022 | 15:50:PM
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں، توشہ خانہ چھوٹا کیس ہے، اس سے بھی بڑے کیسز ہیں، فارن فنڈنگ سمیت عمران خان کے خلاف بڑے بڑے کیسز ہیں، ابھی ایک فیصلہ آیا ہے اور بھی فیصلے آئیں گے
کیپشن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں، توشہ خانہ چھوٹا کیس ہے، اس سے بھی بڑے کیسز ہیں، فارن فنڈنگ سمیت عمران خان کے خلاف بڑے بڑے کیسز ہیں، ابھی ایک فیصلہ آیا ہے اور بھی فیصلے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا ثبوتوں کیساتھ نا اہل ہوا: مریم کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود چور نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، عمران خان کہتا تھا چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا اب خود چور نکلا، کسی بھی بات چیت کے لیے پارلیمنٹ کا فورم موجود ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد پر یو اے ای کے مشکور ہیں، متاثرہ علاقوں میں جلد بحالی کا کام شروع کریں گے، سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، میں ایسا سیاستدان ہوں جو شور مچانے سے زیادہ کام پر یقین رکھتا ہے۔