چیٹنگ نے میری زندگی بدل دی۔۔۔۔کومل عزیز کا اہم انکشاف

Oct 21, 2021 | 10:38:AM
چیٹنگ نے میری زندگی بدل دی
کیپشن: کومل عزیز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ کومل عزیز  نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پیپر کے دوران چیٹنگ کی جس نے میری زندگی بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نےانٹرویو کے دوران  کہا کہ ہمارے ملک میں فیملی سسٹم بہت اچھا ہے لوگ مل جل کر ایک ساتھ رہتے ہیں اور بری چیز یہ ہے کہ یہاں کرپشن بہت ہے،انہوں نے بتایا کہ آئی بی اے میں بزنس مینجمنت پڑھ رہی تھی لیکن مجھے سمجھایا کچھ نہیں جارہا تھا بس رٹا لگا لو اور وہی امتحان میں جاکر لکھ دو،کومل نے بتایا کہ میں بھی جب امتحانات شروع ہوئے تو ’پھرا‘ لے کر پہنچ گئی اور ٹیچر نے مجھے پکڑ لیا اور چھ سال کے لیے معطل کردیا گیا۔

اس کے بعد یہ ہوا کہ والدین نے مجھے اسکالر شپ پر امریکا بھیج دیا وہاں جاکر میں نے پڑھائی کی اور جیسی میں ایجوکیشن چاہتی تھی ویسی ہی مجھے ایجوکیشن ملی جس سے میری زندگی بدل گئی۔

کومل عزیز نے بتایا کہ ایک امتحان کے دوران میں چیٹنگ کرتی ہوئی پکڑی گئی اور اسی نے میری زندگی بدل دی۔

شوبز انڈسٹری کی اچھی اور بری بات سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ فنکار بہت محنت کرتے ہیں اور بری بات یہ ہے کہ اپنی محنت سے کچھ حاصل نہیں کرتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ اسے کیش نہیں کرواتے ہیں۔

وسیم بادامی نے پوچھا کہ اگر کشتی میں آپ بیٹھی ہیں آپ کے ساتھ کشتی میں عمران خان اور جسٹن ٹروڈو بیٹھے ہیں کسی ایک کو اتارنا ہو تو آپ کس کو اتاریں گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بٹھائیں گی اور ٹروڈو کو اتاردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا کھانا بہت اچھا ہے جبکہ لاہور کا کلچر پسند ہے، آخر میں انہوں نے پاکستانیوں سے ٹیکس دینے کی اپیل کی۔

  یہ بھی پڑھیں:    ٹرین مسافروں کیلئے خوشخبری۔۔۔کرایو ں میں 70فیصد تک رعایت