لیول پلینگ سب کو ملنا چاہئے ،آئی پی پی جلد کراچی میں الیکشن مہم چلائےگی، عمران اسماعیل

Nov 21, 2023 | 20:34:PM
 لیول پلینگ سب کو ملنا چاہئے ،آئی پی پی جلد کراچی میں الیکشن مہم چلائےگی، عمران اسماعیل
کیپشن: عمران اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عمران اسماعیل کاکہناہے کہ لیول پلینگ سب کو ملنا چاہئے ، جہانگیر ترین اور علیم خان جلد کراچی آئیں گے ،ہم اپنی الیکشن مہم چلائیں گے ،عوام کی مرضی ہے جس کو کامیاب کرے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاکہ ڈیڑھ سال بعد میں منظر عام پر آیا ہوں،ہمارے ہم خیال دوستوں نے آئی پی پی بنائی ،وہ دوست جو نئے پاکستان کی جدوجہد میں تھے ،ہم نے 27 سال کی جدوجہد کی ،موقع بھی ملا مگر نئے پاکستان کا سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا ۔
آئی پی پی رہنما کاکہناتھا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا ،پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں ہمیشہ فوج کے حق میں بات ہوتی تھی ،آج یوسی چیئرمین وائس چیئرمین جن کو ہم نے ٹکٹ دیئے تھے ،یہ سب نئے پاکستان کا خواب لے کر نکلے تھے،نوجوانوں نے قربانیاں دیں ان کو دربدر چھوڑا گیا ،اب ان سب کو اکٹھا گیا کہ لوکل باڈیز میں کردار ادا کریں ،امید ہے کہ یہ سب ہماری حمایت کریں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ یہ ایک ایسا گروپ ہوگا جو پریشر دے گا،آئندہ انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے ،بہت جلد بڑے نام شامل ہوں گے،ایک ہفتے میں آئی پی پی کی کابینہ مکمل ہوگی۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ جہانگیر ترین اور علیم خان جلد کراچی آئیں گے ،ہم اپنی الیکشن مہم چلائیں گے ،عوام کی مرضی ہے جس کو کامیاب کرے ،ان کاکہناتھا کہ وقت بہت تھوڑا ہے ،لیول پلینگ سب کو ملنا چاہئے ،پی پی مسلم لیگ کا اتحاد غیر فطری ہے ،بلاول کو لگ رہا ہے کہ لیول پلینگ نہیں ہے تو عوام میں آکر بتادیں،آئی پی پی رہنما نے کہاکہ کوئی اس خوش فہمی میں نہیں رہے کہ کراچی اس کا ہے ،ایم کیو ایم مسلم لیگ ن یہ نہ سمجھیں کہ چھا جائیںگے،کراچی میں بہت بڑا مقابلہ ہوگا ،کراچی کا ووٹر سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ علی زیدی سمیت بہت لوگ آئی پی پی میں شامل ہوئے ،وہ آئی پی پی کا حصہ ہیں ،میں پی ٹی آئی بنانے والوں میں تھا ، میں آئی پی پی میں آنے کے بعد بھی ففٹی ففٹی تھا۔
دوسری جانب محمود مولوی نے کہاکہ ہماری سب سے بات ہو رہی ہے ،ایم کیو ایم جی ڈی اے سے رابطے میں ہیں ،آئندہ انتخابات کا نتیجہ ایسا ہوگا منتخب قومی حکومت ہوگی ،تمام جماعتیں حکومت میں ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کالجز میں داخلے مزید تاخیر کا شکار