ایران :عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے پر 2 نامور اداکارائیں گرفتار

Nov 21, 2022 | 19:04:PM
ایران ,عوامی مقامات , اسکارف اتارنے ,اداکارائیں ,گرفتار
کیپشن: نامور اداکارائیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کرنے پر دو نامور اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی تحریک میں اداکارہ ہینگامہ غازیانی اورکتایون ریاحی کو عوامی مقامات پر اسکارف اتار نے پر گرفتار کیا گیا،رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں پر اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے بھی الزامات  ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں، 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

  مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کےبعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں ۔