لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے آفریدی کو کپتان مقرر کردیا

Nov 21, 2020 | 23:30:PM
لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے آفریدی کو کپتان مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)معروف کر کٹر شا ہد آفریدی اور ان کے مدا حوں کیلئے خو شخبری ،دنیا کی مشہور فرنچا ئزلنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے ان کو کپتان مقرر کردیا ہے۔آفریدی ایک با ر پھر ان ایکشن ہو نگے اور اپنی جارحانہ بیٹنگ اور با ﺅلنگ کا جا دو دکھائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا، گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔ یا د رہے کہ شا ہد آفر یدی کو نہ صر ف پا کستان بلکہ جہاں جہا ں کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہاں وہاں پہچانا جا تا ہے۔یہ کسی بھی پا کستانی کر کٹر کیلئے ایک بہت بڑا اعزا ز ہے۔شا ہد آفریدی نے دنیا ئے کر کٹ میں کئی کارنامے سر انجا م دے رکھے ہیں۔