کرا چی کے کن علاقوں میں لا ک ڈا ﺅن ہو گا،لسٹ آگئی

Nov 21, 2020 | 22:04:PM
کرا چی کے کن علاقوں میں لا ک ڈا ﺅن ہو گا،لسٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بڑھتے کورونا وائرس کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع غربی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواورسمارٹ لا ک ڈا ﺅن لگا دیا گیا ہے۔ سرجانی ،محمد حسین گوٹھ اور گلشن معمار میں مائیکرو  لا ک ڈا ﺅن لگایا گیا۔ ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد شامل ہیں۔دستگیر کالونی، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاﺅن کے علاقے بھی سیل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرواور سمارٹ لا ک ڈا ﺅن4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔مراد علی شاہ نے صوبے میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 17 مریضوں کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی ہے۔کوروناوائرس کے حوالے سے جاری بیان میں وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11ہزار537نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1ہزار 199نئے کیسز سامنے آئے۔ 17 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا، چوبیس گھنٹے میں 382مریض صحتیاب ہوئے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 13ہزار 886 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 62مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔