مخدوم امین فہیم کی جمہوریت کےلئے خدمات کو سنہرے حروف سے لکھا جائےگا

Nov 21, 2020 | 19:45:PM
مخدوم امین فہیم کی جمہوریت کےلئے خدمات کو سنہرے حروف سے لکھا جائےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق سینئروائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کی برسی پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مرحوم مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے،جمہوریت کےلئے ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ اعتماد و ثابت قدمی کے تعلق کو قائم و دائم رکھا۔مرحوم مخدوم امین فہیم پارٹی قیادت و کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔