زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Nov 21, 2020 | 14:52:PM
زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں جنسی درندگی کے بڑھتے واقعات،وفاقی حکومت نےزیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم،شیریں مزاری ودیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق قانون سازی پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو قانون سازی میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ زیادتی کےمجرمان کوسخت سزاکےطریقہ کار اور گواہوں کےتحفظ کے طریقہ کارسےمتعلق آگاہی دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانون سازی کیلئےمزیدوقت دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا زیادتی کےواقعات کی روک تھام ہرصورت یقینی بنانی ہوگی، سنگین نوعیت کےمعاملےپر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، دن رات کام کریں لیکن معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعےانصاف فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کوسزاکیلئےآرڈیننس لانے کافیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی ، مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا۔

 
 
 
 
 
Comments