حسان نیازی کو اقدام قتل کے مقدمہ میں پیش کرنے کا حکم

May 21, 2025 | 18:36:PM
حسان نیازی کو اقدام قتل کے مقدمہ میں پیش کرنے کا حکم
کیپشن: حسان نیازی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے اقدام قتل کے مقدمہ میں حسان نیازی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کیخلاف اقدام قتل کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی،حسان نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے حسان نیازی کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ رمنا میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرنیوالی خاتون کیسے گرفتار ہوئی؟تفصیل جانیے