گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ،اپوزیشن رہنما کو چپل مارنے کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم نواز خان محفوظ رہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل پر بحث اور حکومتی اتحادی رکن امجد حسین کی تقریر کے دوران نواز خان کے اعتراض پر جھگڑا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کےساتھ تعلقات، چین نے پھر دل جیت لئے
اس دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم چپل نواز خان کو نہیں لگی۔
اراکین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرکے معاملہ سنبھالا۔