گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

May 21, 2023 | 20:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔
صومیہ خان تیسری پاکستانی گلوکارہ ہیں جن کو دبئی میں سٹیٹس ملاہے،اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم،آئمہ بیگ کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ۔
صومیہ خان نے ٹیلی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میں یو اے ای حکومت اور خاص کر دبئی حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوںنے مجھے عزت اور مان دیا۔


صومیہ خان نے کہا کہ دبئی میرا دوسرا گھر ہے میرا بچپن یہیں پر گزرا ہے،دبئی امیگریشن حکام نے مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا ہے۔
مجھے یہ ویزہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے دیا گیا ہے، اب میں دبئی میں اپنے شوز بھی باقاعدگی سے منعقد کیا کروں گی،یہاں پر مقیم پاکستانیوں کےلئے بہت کچھ نیا کرنے والی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ذیقعد کب ہو گی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا