چمن میں دھماکا۔۔ 6 افراد جاں بحق۔۔21زخمی

May 21, 2021 | 15:30:PM
 چمن میں دھماکا۔۔ 6 افراد جاں بحق۔۔21زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چمن میں دھماکےکے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور21زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے  جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق  کردی جبکہ 21 افراد زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا  موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔
 یہ بھی پڑھیں: مسائل حل ..ترین گروپ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات۔۔بڑا اعلان کردیا