پی ایس ایل6:بقیہ 12میچز کھیلے جائینگے، چھ ڈبل ہیڈرز شامل

May 21, 2021 | 14:02:PM
 شیدول سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں
کیپشن: شیدول سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری ملنے کے بعد ذرائع کے توسط سے میچز کے شیدول سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 6 روز میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ 12 میچز کھیلے جائیں گے،جن میں 6ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ 5سے 15 جون کے دوران لیگ کے میچز ہوں گے،16 جون کو پریکٹس یا آرام کا دن رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ 17 جون کو کوالیفائر اور ایلیمینٹر ون، 18 جون کو دوسرا ایلیمینٹر کی تجویز ہے۔ایونٹ میں 19 جون کو آرام اور فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    پی سی بی کو PSL6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی