پاکستانی گلوکار کو برطانوی عدالت نے 8 کروڑ کا جرمانہ کردیا

Mar 21, 2023 | 23:03:PM
پاکستانی گلوکار کو برطانوی عدالت نے 8 کروڑ کا جرمانہ کردیا
سورس: @twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل سٹارکے ساتھ دھوکہ دہی پر 3 اپریل تک ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو پاکستانی 8 کروڑ سے زائدکی رقم بنتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق  معروف نغمہ نگار ایس ایم صادق نے لاہور پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ "اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف "جگا" اور" سیف الملوک "لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کئے ہیں"۔انہوں نے کہا کہ" اکرم راہی نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے، عدالت میں فیک ڈاکومنٹس پیش کئے، دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو 1 لاکھ 50 ہزار پاوَنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے"۔ایس ایم صادق کا کہناتھا کہ "میں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف کیس کر رکھا ہے اور امید ہے مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا، اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے"۔