ناٹو ناٹو کا جنون، گاڑیوں کی لائٹس جھومنے لگیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 21, 2023 | 15:39:PM
تیلگو بلاک بسٹر فلم آڑآڑآڑ 'ناٹو ناٹو' گانے پر گاریوں کا دھن کے مطابق لائٹس سینک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تیلگو بلاک بسٹر فلم  آڑآڑآڑ   کے 'ناٹو ناٹو' گانے کی دھن پر گاڑیوں کی لائٹس سینک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ناٹو ناٹو گانے کے جنون نے تمام حدوں کو توڑ دیا ہے کیونکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اب ہٹ نمبر کی دھن پر ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں ٹویٹر اکاؤنٹ پر  آڑآڑآڑ  فلم کے گانے ناٹو ناٹو پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک جگہ  کھڑی کئی گاڑیوں کو اپنی لائٹس سے گانے کی دھن کے مطابق جلتےاور لائٹس سینک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  ’’میسی سے بہتر‘‘ روبوٹ فٹبالر تیار، رواں سال عالمی مقابلے میں شرکت کرنے کو تیار

اس ویڈیو کو اب تک 5 ملین سے زیادہ ویوز اور 10000 سے زیادہ ٹویٹس جبکہ 56000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ فلم آڑآڑآڑ  کا گانا تخلیقی صلاحیتوں کے لحاظ سے بالکل مختلف سطح پر جا رہا ہے۔ کوئی تعجب نہیں کہ یہ زبان کی رکاوٹوں سے قطع نظر ہے۔

اس کے قبل  رام چرن نے فوٹو  اینڈ  ویڈیو  شیئرنگ  ایپ انسٹاگرام پر فلم’RC 15‘ کے سیٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں رام چرن کی فلم’RC 15‘کے سیٹ پر واپسی پر پربھو دیوا کو فلم کے پورے عملے کے ساتھ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اتنے پرتپاک استقبال کے لیے آپ سب کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ سرپرائز کے لیے ہمارے گرینڈ ماسٹر پربھو دیوا کا شکریہ، فلم’RC 15‘ کی شوٹ پر واپس آکر بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔