بیرون ملک اپنی بجائے پاکستان کی تشہیر کی ،عارف لوہار

Mar 21, 2021 | 18:26:PM
بیرون ملک اپنی بجائے پاکستان کی تشہیر کی ،عارف لوہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نامور فوک گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک گلوکاری کرتارہوںگا، میرا فن میرے پیارے پاکستان کےلئے ہے اور یہ ایک جذبے کے نام ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق ایک انٹرویو میں عارف لوہارنے کہا کہ میں جب بھی کسی بیرونی دورے پر گیا ہوں تو میںعارف لوہار کی بجائے پاکستان کی تشہیر کرتا ہوں،میں آج جوکچھ بھی ہوںپیارے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک سے پیار کرنا ہوگا اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قانون کی پاسداری کریں ، شاہراہوں اوراپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں ، جب تک ہم کوشش نہیں کریں گے پاکستان مہذب معاشروں میں شامل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے خدا کی ذات کا تحفہ ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔