پرو ہاکی لیگ:پاکستانی ٹیم چوتھے مرحلے کے لیے لندن پہنچ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی ) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے چوتھے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم لندن پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن کو برطانوی ویزہ جاری ہونے کے بعد وہ بھی ٹیم کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ہیں اور اب وہ اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔
لندن میں قومی ہاکی ٹیم اپنے اگلے میچز میں انگلینڈ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف دو، دو مقابلے کھیلے گی، ان میچز کو ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں اب تک اپنے تمام 12 میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے، اور اب ٹیم کی نظریں آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی